معاونت:ہدایات اور پالیسیوں کا تعارف/1

{{تعارف برائے|

ویکیپیڈیا کی تعمیر و ترقی کا واحد مقصد انسانیت کے لیے اعلی درجہ کا مفت دائرۃ المعارف تیار کرنا ہے۔ چنانچہ دائرۃ المعارف کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لیے کچھ قوانین ضرور وضع کیے گئے ہیں لیکن اس کی بنیاد پانچ ستونوں پر کھڑی کی گئی ہے۔ ویکیپیڈیا کی پالیسیوں اور ہدایات کو ویکی برادری نے اس مقصد سے مرتب کیا ہے کہ ویکی نویس صارفین ان مذکورہ بنیادوں کی تہ تک پہنچ کر انہیں نافذ کرنے کی بہتر راہ منتخب، تنازعات کو حل اور ایک آزاد و معتبر دائرۃ المعارف کی تیاری کی راہ پر دیگر رفقائے سفر کے شانہ بشانہ گامزن ہوں۔


بنیادی طور پر یہ پالیسیاں ویکیپیڈیا کے بنیادی اصولوں کی مفصل ضاحت ہے اور انہی پالیسیوں کے نفاذ اور مضامین میں توازن و ہمواری پیدا کرنے کے لیے ہدایات مرتب کی گئیں۔ عموماً ان پالیسیوں اور ہدایات کے عنوان ویکیپیڈیا: (مختصراً وپ:) کے سابقہ سے شروع ہوتے ہیں۔


گو کہ ویکیپیڈیا میں ہر تصوراتی صورت حال پر تفصیلی پالیسی اور مکمل ہدایات لکھی جا چکی ہیں لیکن ان سب کا از اول تا آخر حرف بحرف مطالعہ خاصا وقت طلب ہوگا۔ چنانچہ پالیسیوں اور ہدایات کی اسی طوالت و ضخامت کے پیش نظر آئندہ چند صفحوں میں ان کا عطر کشید کرکے آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے تاکہ جملہ اہم ہدایات اور پالیسیوں سے ضروری واقفیت حاصل ہو۔ ان مبادیات سے واقفیت آپ کے ویکی سفر کو مزید سہل اور تخلیقی بنانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔