ur.m.wikipedia.org
ویکیپیڈیا:جرابی کٹھ پتلی
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
جرابی کٹھ پتلی
ویکیپیڈیا پر ایک سے زیادہ صارف کھاتوں کا استعمال کسی نامناسب مقصد کے لیے جرابی کٹھ پتلی کہلاتا ہے۔ نا مناسب مقاصد میں دوسرے مرتبین کو دھوکا دینے یا گمراہ کرنے کی کوشش، بات چیت یا اتفاق رائے میں خلل ڈالنا، پابندیوں سے بچنا یا کسی صورت میں ویکیپیڈیا کے معیار اور حکمت عملی کی خلاف ورزی شامل ہیں۔
ویکیپیڈیا مرتبین عام طور پر صرف ایک ہی کھاتہ (ترجیحا اندراج شدہ) استعمال کرتے ہوئے ترامیم جاری رکھیں۔ ایک کھاتہ کا استعمال کرنے سے ترامیم میں تسلسل برقرار رہتا ہے، احتساب بہتر ہو سکتا ہے اور باہمی برادری کا اعتماد بڑھتا ہے جس سے دائرة المعارف کے لیے طویل مدتی استحکام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔
جرابی کٹھ پتلی کی مختلف صورتیں یہ ہو سکتی ہیں:
متبادل کھاتوں کا نامناسب استعمال
جائز استعمال
اقدام
جب کسی کھاتہ کے متعلق یقین ہوجائے کہ یہ جرابی کٹھ پتلی ہے تو اس کے صارف صفحہ پر درج ذیل ترمیز داخل کرکے دیگر کھاتوں سے ممتاز کر دیں۔
{{ممنوع جرابی کٹھ پتلی|اصلی کھاتہ|صفحہ رہنمائی}}
جو اس شکل میں نظر آئیگا:
یہ کھاتہ اصلی کھاتہ کا جرابی کٹھ پتلی کھاتہ ہے ، جو بذریعہ صفحہ رہنمائی ثابت ہوا،
لہذا اس کھاتہ پر دائمی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے دیکھیں: نوشتۂ پابندی.

آخری ترمیم مورخہ 12 جنوری 2019ء بوقت 18:10
تمام مواد CC BY-SA 3.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔
اخفائے راز کے اصول
شرائط استعمالڈیسک ٹاپ
صفحۂ اولجستہ جستہ آس پاس داخل ہوں ترتیبات عطیہ دیجیےویکیپیڈیا کا تعارفعمومی اظہار لاتعلقی
دیگر زبانیںزیر نظر کریںترميم