ur.m.wikipedia.org
ویکیپیڈیا:روبہ جات
روبہ جات · روبہ حکمت عملی (Bot policy)  ·درخواست برائے اختیارات روبہ (Requests for bot approvalدرخواست برائے روبہ جات  · فہرست روبہ جات
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
مامورین اداری منتظمین صارف پڑتال روبہ جات
روبہ
ویکیپیڈیا میں سرگرم خودکار صارفین کو روبہ اور بوٹ کہا جاتا ہے۔ یہ روبہ کسی مخصوص پروگرامنگ زبان میں لکھا جاتا ہے تاکہ ایسے امور انجام دیے جاسکیں جو براہ راست انسانی ہاتھوں سے بمشکل یا تاخیر سے انجام پزیر ہوتے ہیں؛ مثلاً بین الویکی روابط کی درآمد، مناسب زمرہ جات اور نئے صارفین کے لیے پیغام خوش آمدید کا اندراج وغیرہ۔ یہ روبہ جات مختلف زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں بکثرت استعمال ہو رہے ہیں۔ ہر روبہ کا علیحدہ مخصوص صارف کھاتہ ہوتا ہے جہاں پر روبہ کی کارکردگی اور روبہ کے منتظم سے رابطہ کے ذرائع تحریر کیے جاتے ہیں۔
آغاز میں ہر نئے روبہ کی کارکردگی کی نگرانی ضروری ہے، تاکہ کسی بھی غلطی کے واقع ہونے پر فوراً درست کیا جاسکے۔ روبہ کے ذمہ ضروری ہے کہ ویکیپیڈیا کی روبہ حکمت عملی کے شرائط پر پورا اترے۔
تمام صارفین روبہ کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور کسی بھی طرح کا نقص پیش آنے پر روبہ کے منتظم سے رابطہ کرے۔ رابطہ کرنے پر روبہ کا منتظم جواب نہ دے اور روبہ مسلسل غلطیاں کررہا ہو تو ایسی صورت میں روبہ پر پابندی عائد کر دی جائے۔
تعمیر و تجربہ کے مراحل سے کامیابی سے گذرنے کے بعد مامور اداری اسے خودکار صارف کا درجہ دیتا ہے۔ اس کے بعد روبہ کی ترامیم حالیہ تبدیلیوں میں نظر نہیں آتیں۔
آخری ترمیم مورخہ 24 جولائی 2020ء بوقت 15:27
تمام مواد CC BY-SA 3.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔
اخفائے راز کے اصول
شرائط استعمالڈیسک ٹاپ
صفحۂ اولجستہ جستہ آس پاس داخل ہوں ترتیبات عطیہ دیجیےویکیپیڈیا کا تعارفعمومی اظہار لاتعلقی
دیگر زبانیںزیر نظر کریںترميم