صارف پڑتال (CheckUser) ویکیپیڈیا پر میڈیاویکی کی توسیع ہے جسے قابل اعتماد صارفین کی ایک انتہائی قلیل تعداد استعمال کرتی ہے جنہیں پڑتالگر صارفین (چیک یوزرز) کہا جاتا ہے جو صارف کے آئی پی پتہ (آئی پی ایڈریس) کی معلومات اور دیگر نوشتہ سرور (server log) کے اعداد و شمار کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔ یہ آلہ صرف خلل، غلط استعمال اور تخریب کاری کے خلاف ویکیپیڈیا کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صارف پڑتال کے اختیارات کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں ہے، گو یہ اختیار اکثر منتظمین کے پاس ہی ہوتا ہے۔