ur.m.wikipedia.org
آزاد دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے
ویکیپیڈیا کا تعارفترمیم کیسے کریں؟اردو میں پڑھنا لکھنا دشوار؟اصول و ضوابط اور دیگر حکمت عملیاںآف لائن نسخہاُردو میں ٹائپنگ سیکھنے کے لیے کلک کریںموبائل ویب سائٹ
کورونا وائرس کی عالمی وبا • کورونا وائرس کی وبا • مرض • خط زمانی  • بلحاظ مقام • اموات • سدباب
باب:کورونا وائرس مرض 2019ء
منتخب مضمون
سلیمان اول (المعروف سلیمان قانونی اور سلیمان اعظم) سلطنت عثمانیہ کے دسویں فرمانروا تھے جنہوں نے 1520ء سے 1566ء تک 46 سال تک حکمرانی کے فرائض انجام دیئے۔ وہ بلاشبہ سلطنت عثمانیہ کے سب سے عظیم حکمران تھے جنہوں نے اپنے بے مثل عدل و انصاف اور لاجواب انتظام کی بدولت پوری مملکت اسلامیہ کو خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا۔ انہوں نے مملکت کے لئے قانون سازی کا جو خصوصی اہتمام کیا اس کی بنا پر ترک انہیں سلیمان قانونی کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ مغرب ان کی عظمت کا اس قدر معترف ہے کہ مغربی مصنفین انہیں سلیمان ذیشان یا سلیمان عالیشان اور سلیمان اعظم کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کی حکومت میں سرزمین حجاز، ترکی، مصر، الجزائر، عراق، کردستان، یمن، شام، بیت المقدس، خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقے، یونان اور مشرقی و مغربی ہنگری شامل تھے۔
 دیگر منتخب مضامین
حالیہ واقعات
حالیہ وفیات:
تسکین مانیروال، پاکستانی پشتو شاعرعمر شریف، پاکستانی اداکارضیا الدین ببلو، بنگلہ دیشی سیاست دان
منتخب فہرست
ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2022/ہفتہ 03
کیا آپ جانتے تھے
 • … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے۔
 • … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔

آج کا لفظ
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 166,730 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون
خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ اور اہل تشیع کے پہلے امام علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود تلوار کے ذریعہ نماز کے دوران میں قاتلانہ حملہ کیا۔ اس حملہ کی وجہ سے علی زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40ھ کو وفات پائی۔ آپ تیسرے خلیفہ تھے جن کو خلافت کے دوران میں قتل کیا گیا، آپ سے پہلے عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان کو قتل کیا جا چکا تھا۔
علی بن ابی طالب 656ء میں قتل عثمان کے بعد خلیفہ بنے تھے۔ تاہم انھیں معاویہ بن ابو سفیان اور دیگر افراد کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اور نتیجتاً اسلام میں پہلی خانہ جنگی ہوئی۔ اسے پہلا فتنہ بھی کہا جاتا ہے، اس کے بعد اسلامی خلافت دو حصوں میں بٹ گئی اور یوں خلافت راشدہ کے ساتھ خلافت امویہ کا آغاز ہوا۔
 دیگر بہترین مضامین
احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19
تصویر ساز: صارف:Yethrosh
وثائق
مزید...
منتخب تصاویر کی فہرست
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!
ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 166,730مضامین موجود ہیں۔
ہمارے ساتھ شامل ہوں
ویکیپیڈیا میں تلاش
بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات· طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات
اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت
ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد·نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ
فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری ·ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ ·فلم
ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں:
اور

دیگر زبانیں
اس صفحہ کا تاریخچہ ملاحظہ فرمائیں۔
تمام مواد CC BY-SA 3.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔
اخفائے راز کے اصول
شرائط استعمالڈیسک ٹاپ
صفحۂ اولجستہ جستہ آس پاس داخل ہوں ترتیبات عطیہ دیجیےویکیپیڈیا کا تعارفعمومی اظہار لاتعلقی