معاونت:خلاصہ ترمیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

[1]ویکیپیڈیا میں کہیں بھی کچھ تحریر یا ترمیم کرنے کے بعد خانہ تحریر کے نیچے ایک سطر خلاصہ ترمیم نام سے موجود ہوتی ہے، جس میں اپنی تدوین یا تحریر کا مختصر ترین خلاصہ درج کیا جاتا ہے۔ مثلاً:

  • املا کی درستی۔
  • تصحیح روابط۔
  • اضافہ تصویر یا اضافہ تصاویر۔
  • حذف: درخواست برائے حذف مضمون۔
  • استرجع: تخریب کاری کا استرجع (مثلاً)۔
  • نامکمل: مضمون میں {{نامکمل}} کا اضافہ کرنے پر۔

خلاصہ تحریر کرنے کے بعد محفوظ کیے جانے پر حالیہ تبدیلیوں میں صفحہ کے روابط کے سامنے یہ خلاصہ ترمیم بھی نظر آئے گا۔

اپنے خلاصہ میں اس رمز /* خلاصہ */ کا اضافہ کرنے پر حالیہ تبدیلیوں میں صفحہ کے روابط کے سامنے ایک تیر کا نشان نظر آئے گا جو ترمیم کے قطعہ کے جانب اشارہ کرتا ہے اور اس پر کلک کرنے سے براہ راست اس قطعہ میں پہونچ سکتے ہیں۔ مثلاً خلاصہ اس طرح درج کیا جائے:

/* خارجی روابط */

تو اس طرح ظاہر ہوگا:

←خارجی روابط

آلہ خلاصہ ترمیم

اگر آپ مناسب خیال کریں تو، ترجیحات میں جا کر آلات ← تدوین ꜜ میں نیچے دیکھیں ایک عبارت فہرست ترمیمی خلاصہ اسے منتخب کر کے محفوظ کر دیں۔ اب آپ کو ہر بار ترمیم کے بعد خلاصہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ آپ نیچے موجود خلاصہ جات کی فہرست سے جو آپ کی ترمیم سے زیادہ قریب مفہوم رکھتا ہوں۔ اس بٹن پر کلک کریں، تو وہ خلاصہ فوری طور پر خلاصہ کے خانہ میں خودکار طور پر درج ہو جائے، اب آپ کلک کے صفحہ محفوط کر دیں۔

آلہ خودکار اندراج خلاصہ جات کا، نمونہ
  1. "https://www.travelwhistle.com/cuisine/khubi-ka-lai-in-bihar-india/"  روابط خارجية في |title= (معاونت)