BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
غزہ کے النصر میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ اجتماعی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟
فلسطینی سول ڈیفینس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جہاں سے تقریبا 280 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کی موت کیسے ہوئی اور ان کو کب دفنایا گیا تھا۔
’مغوی‘ سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مبینہ ’اغوا کار‘ بھی زیرِ حراست: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خاتون فُٹ بال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی گول کیپر پر 30 کروڑ تومان جُرمانہ عائد: ’یہ تاریخ میں گلے ملنے کا سب سے مہنگا واقعہ ثابت ہوا‘
ایرانی فٹبال کلب استقلال کے کپتان اور گول کیپر حسین حسینی کا میچ کے دوران شائقین میں موجود ایک لڑکی سے گلے ملنا کیسے ان کے کیریئر کو بُری طرح متاثر کر سکتا ہے، یہ انھوں نے کبھی سوچا نہیں ہوگا۔
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا: راولپنڈی پولیس
’ہٹو سامنے سے۔۔۔ ہٹو!‘ یہ وہ الفاظ تھے جو ایک نامعلوم خاتون ڈرائیور نے کہے جس کے بعد انھوں نے موٹروے پولیس کے اہلکار پر بظاہر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جنوبی کوریا کے ’پہلے اور سب سے بڑے‘ سیکس فیسٹیول کی منسوخی: ’یہ میلہ خواتین کے لیے نہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے زیادہ تر مرد ہیں‘
جنوبی کوریا سیکس اور بالغوں کی تفریح کے بارے میں قدامت پسندانہ رویہ رکھتا ہے۔ عوامی سطح پر برہنہ پن یا شو پر پابندی عائد ہے اور ایک خاص حد سے زیادہ کے پورن پر مبنی مواد کی فروخت غیر قانونی ہے لیکن اس کا استعمال نہیں۔
’نیتزہ یہودا‘: انتہائی قدامت پسند یہودی نوجوانوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے یونٹ کو ممکنہ امریکی پابندیوں کا سامنا کیوں ہے؟
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس یونٹ کے سپاہی خواتین فوجیوں سے بات چیت نہیں کرتے اور ان کو اپنے مذہبی فرائض کے لیے اضافی وقت دیا جاتا ہے۔
لائیو, سٹاک انڈیکس میں ’تاریخی تیزی‘ کی وجوہات کیا ہے اور کون سے کاروباری شعبوں میں مثبت رحجان ریکارڈ کیا جا رہا ہے؟
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔ دوسری جانب فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ایک درخواست گزار کی جانب سے اعتراض کے بعد ٹوٹ گیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیائی نوجوانوں کے ڈیٹنگ مسائل: ’ہمارے والدین کو نہیں معلوم کہ ہم خفیہ زندگیاں جی رہے ہیں‘
کسی بھی نوجوان کے لیے ڈیٹنگ اکثر ایک مشکل اور جذباتی اعتبار سے کٹھن تجربہ ہوتا ہے لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مسائل اس بارے میں برطانیہ کے دیگر نوجوانوں سے زیادہ گھمبیر ہوتے ہیں۔
ایرانی مہمان اور ادب نواز شہباز شریف
جس وقت امریکہ کی افغانستان میں گوٹ پھنسی ہوئی تھی اور اسے پاکستان کی ضرورت تھی تب پاک ایران گیس پائپ لائن کے لیے امریکی استثنٰی ملنے کے امکانات زیادہ تھے مگر اس موقع پر بھی پاکستان اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مروتاً استعمال نہ کر پایا۔