رازداری اور سیکیورٹی ہماری رگ رگ میں سمائے ہوئے ہیں
روز اول سے ہی، ہم نے WhatsApp کو اس طرح سے بنایا ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں، قدرتی آفات کے دوران ضروری معلومات شیئر کر سکیں، فیملی کے بچھڑے ہوئے لوگوں سے دوبارہ جڑ سکیں یا بہتر زندگی گزار سکیں۔ آپ کے کچھ انتہائی ذاتی لمحات WhatsApp کے ذریعے شیئر ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہم نے اپنی ایپ میں شروع سے آخر تک مرموز کاری کی خصوصیت بنائی ہے۔ شروع سے آخر تک مرموز ہونے پر آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، صوتی پیغامات، دستاویزات اور کالز غلط ہاتھوں میں جانے سے بچے رہتے ہیں۔
سل3©
ذاتی پیغام رسانی
WhatsApp کی شروع سے آخر تک مرموز کاری اس وقت استعمال ہوتی ہے جب آپ کسی دوسرے شخص کو WhatsApp Messenger کے ذریعے پیغام بھیجتے ہیں۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری یقینی بناتی ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور اس شخص کے علاوہ کوئی بھی پڑھ یا سن نہیں سکتا جس سے آپ بات چیت کر رہے ہیں، یہاں تک کہ WhatsApp بھی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شروع سے آخر تک مرموز کاری کی وجہ سے، آپ کے پیغامات ایک لاک کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں، اور ان کو ان لاک کرنے اور پڑھنے کے لیے درکار خصوصی کلید صرف موصول کنندہ اور آپ کے پاس ہی موجود ہوتی ہے۔ یہ سب خودکار طور پر ہوتا ہے: اپنے پیغامات کو محفوظ کرنے کے لیے ترتیبات کو آن کرنے یا کوئی خاص خفیہ چیٹس سیٹ اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کاروباری پیغام رسانی
WhatsApp پر ہر پیغام سگنل کی رمزکاری کے اسی پروٹوکول کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے جو پیغامات کو آپ کے آلے سے بھیجے جانے سے قبل محفوظ کرتا ہے۔ جب آپ WhatsApp Business اکاؤنٹ پر پیغام بھیجتے ہیں تو آپ کا پیغام کاروبار کی منتخب کردہ منزل تک محفوظ طریقے سے پہنچایا جاتا ہے۔
WhatsApp ایسے کاروباروں کے ساتھ چیٹس کو شروع سے آخر تک انکرپٹیڈ تصور کرتا ہے جو WhatsApp Business ایپ کا استعمال کرتے ہیں یا کسٹمر کے پیغامات کا خود ہی نظم اور انہیں اسٹور کرتے ہیں۔ جب پیغام موصول ہوتا ہے تو اس پر کاروبار کی پرائیویسی کے اپنے طریقہ کار کا اطلاق ہو گا۔ کاروبار پیغام پر کارروائی کرنے اور اس کا جواب دینے کے لیے کئی ملازمین یا یہاں تک کہ دیگر وینڈرز کو بھی متعین کر سکتے ہیں۔
کچھ کاروبار 1 پیغامات کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے اور صارفین کو جواب دینے کے لیے WhatsApp کی پیرنٹ کمپنی، Facebook، کا انتخاب کر سکیں گے۔ آپ کبھی بھی اس کاروبار سے اس کی رازداری کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ادائیگیاں
چنندہ ملکوں میں دستیاب “‏WhatsApp پر پیمنٹس” خصوصیت سے آپ بینک اکاؤنٹس کے بیچ پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کارڈ اور بینک نمبرز انکرپٹیڈ حالت میں اور انتہائی محفوظ نیٹ ورک پر اسٹور کیے جاتے ہیں۔ تاہم، چونکہ مالیاتی ادارے ان پیمنٹس سے متعلق معلومات موصول کیے بغیر ٹرانزیکشنز پر کارروائی نہیں کر سکتے لہذا یہ پیمنٹس شروع سے آخر تک مرموز نہیں ہوتی ہیں۔
کنٹرول آپ کے پاس ہے
WhatsApp یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ آپ کو معلوم رہے کہ آپ کے پیغامات کا نظم کس طرح ہو رہا ہے۔ اگر آپ کسی شخص یا کاروبار سے پیغامات وصول نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ انہیں کبھی بھی چیٹ سے براہ راست بلاک کر سکتے ہیں یا انہیں اپنے روابط کی فہرست سے حذف کر سکتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ یہ جانیں کہ آپ کے پیغامات کو کس طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے اور آپ کے پاس اپنے لیے درست فیصلے کرنے کے لیے اختیارات موجود ہیں۔
کھل کر بات کریں
WhatsApp کالنگ آپ کو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ نجی طور پر گفتگو کرنے کی سہولت دیتی ہے، بھلے ہی وہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔
پیغامات جو رہیں آپ کے ساتھ
شروع سے آخر تک مرموز پیغامات ڈیلیور ہونے کے بعد آپ کے آلے میں اسٹور ہوتے ہیں نہ کہ WhatsApp سرورز پر۔
خود چیک کریں
WhatsApp میں آپ خود یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ جو کالز کرتے ہیں اور پیغامات بھیجتے ہیں وہ شروع سے آخر تک مرموز ہیں۔ بس براہ راست چیٹ یا رابطے کی معلومات یا کاروبار کی معلومات میں مرموزکاری کا انڈیکیٹر تلاش کریں۔
تفصیلات حاصل کریں
WhatsApp کی شروع سے آخر تک مرموز کاری سے متعلق ایک تفصیلی تکنیکی وضاحت پڑھیں جسے Open Whisper Systems کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ ہمارے ٹیکنیکل وائٹ پیپر کے پیش منظر ورژن تک رسائی حاصل کریں جو ملٹی ڈیوائس بیٹا کے حصے کے طور پر متعارف کروائی جانے والی ہماری مرموز کاری میں شامل کردہ حالیہ اصلاحات کو کور کرتا ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی کی تجاویز چیک کریں۔
1 2021 میں۔
WHATSAPP
خصوصیات
سیکیورٹی
ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp ویب
کاروبار
پرائیویسی
کمپنی
بمتعلق
اشغال
برانڈ سینٹر
رابطے میں رہیں
بلاگ
WhatsApp کی کہانیاں
ڈاؤن لوڈ کریں
Mac/PC
Android
iPhone
مدد
امدادی مرکز
ٹوئٹر
فیس بک
کرونا وائرس
2021 © WhatsApp LLC
پرائیویسی اور شرائط
ڈاؤن لوڈ کریںخصوصیاتسیکیورٹیامدادی مرکزرابطے میں رہیں